گروپ I امتحانات کی منسوخی پر 18 اپریل کو آندھراپردیش ہائی کورٹ میں سماعت

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے گروپ I امتحانات کی منسوخی کے مسئلہ پر سنگل جج کے احکامات کے خلاف 18 اپریل کو سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے سنگل جج کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا جس میں آندھراپردیش پبلک سرویس کمیشن کو دوبارہ گروپ I امتحانات منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ 2018 نوٹیفکیشن کے تحت گروپ I منتخب سرکاری ملازمین نے سنگل جج کے فیصلہ سے بے چینی پائی جاتی ہے ۔ امتحانات کے انعقاد میں مبینہ بے قاعدگیوں کی شکایت پر سنگل جج نے امتحانات منسوخ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ پبلک سرویس کمیشن نے ڈیویژن بنچ پر اپیل دائر کی اور کئی منتخب امیدوار بھی عدالت سے رجوع ہوئے۔ ہائی کورٹ نے عبوری احکامات کے تحت حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ قطعی فیصلہ تک ملازمین کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔ جسٹس جی نریندر اور جسٹس این ہری ناتھ کے اجلاس پر سرکاری وکیل نے حکومت کے موقف کی وضاحت کی۔ ایڈوکیٹ جنرل کی موجو دگی کو یقینی بنانے کیلئے 18 اپریل کو سماعت مقرر کی گئی ہے ۔ 1