گروپ I تقررات میں مداخلت سے سپریم کورٹ کا انکار

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) گروپ I تقررات معاملہ میں تلنگانہ حکومت کو سپریم کورٹ سے آج راحت ملی جب عدالت نے ہائی کورٹ کے عبوری احکامات میں مداخلت سے انکار کردیا ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت کو گروپ I تقررات کی اجازت دی جس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔ گروپ I رینک الاٹمنٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کی شکایت کی ۔ جسٹس سوریا کانت کی زیر قیادت بنچ نے سماعت کرکے ہائی کورٹ احکام میں مداخلت سے انکار کیا۔ گروپ I کے بعض امیدواروں نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرکے درخواست کی پرچہ جات کی دوبارہ جانچ کی ہدایت دی جائے ۔ جسٹس سوریا کانت کی زیر قیادت بنچ نے آج دوسری بار درخواستوں کی سماعت کرکے ہائی کورٹ کے احکام کو برقرار رکھا ۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر دوران ہے ، لہذا اس میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔ 1