گروپ II امتحان ملتوی

   

حیدرآباد۔ 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ II امتحان ملتوی کردیا ہے جو پروگرام کے مطابق 6 اور 7 جنوری 2024 کو منعقد ہونا تھا۔ پبلک سرویس کمیشن نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ نظرثانی شدہ تواریخ کا بعدمیں اعلان کیا جائے گا۔ یہ تیسری مرتبہ ہے جب کمیشن کی جانب سے گروپ II امتحان کو ملتوی کیا گیا ہے۔ قبل ازیں یہ امتحان 29 اور 30 اگست کو ہونے والے تھے تاہم امیدواروں کی درخواست پر ملتوی کرکے 2 اور 3 نومبر کو نئی تاریخ دی گئی تھی۔ نومبر کی تواریخ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے باعث ملتوی کرکے 6 اور 7 جنوری 2024 کو نئی تواریخ کا اعلان کیا گیا تھا جو اب ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ گزشتہ سال 29 ڈسمبر کو کمیشن نے 18 محکموں میں 783 جائیدادوں کی نشاندہی کی تھی جس کیلئے 5,51,943 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا۔