گروپ IV کی 9168 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری

   

حیدرآباد ۔25 ۔ نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے گروپ IV کی 9168 جائیدادوں پر تقررات کی اجازت دی ہے۔ وزیر فینانس ہریش راؤ نے بتایا کہ ڈائرکٹ رکروٹمنٹ کے تحت پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ گروپ IV کی 9168 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر وعدوں کی تکمیل پر گامزن ہیں اور اس قدر بڑی تعداد میں تقررات کی اجازت روزگار کے خواہشمند امیدواروں کیلئے خوشخبری ہے۔ محکمہ فینانس نے جی او ایم ایس 175 جاری کرکے تقررات کی منظوری دی ہے۔ر