گروہا لکشمی اسکیم ، کوہیر آن لائن مراکز پر اژدھام

   

کوہیر /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے غریب خاندان کیلئے گروہا لکشمی اسکیم جن کے پاس اپنی ذاتی زمین موجود ہے ۔ ایسے لوگوں کیلئے حکومت نے 3 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کے ساتھ ہی آج کوہیر منڈل کے تمام آن لائن مراکز پر عوام کا اژدھام دیکھا گیا ۔ کئی خواتین کو ادھر اُدھر لائن کیلئے دوڑ دھوپ کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ اس موقع پر خواتین نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مکان تعمیر کرنے کیلئے 3 لاکھ روپئے دئے جارہے ہیں ۔ بہت اچھا قدم ہے ۔ لیکن درخواست داخل کرنے کیلئے 10 اگست آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے استفادہ گان کو شدید مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہی دن میں آمدنی اور قومیت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا کافی دشوار کام ہے اور اس کے علاوہ کئی خواتین کے پاس بنک اکاونٹ بھی نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے 10 اگست مقررہ وقت میں مزید توسیع کا مطالبہ کیا گیا تاکہ ہر کوئی حکومت کے اس پروگرام سے استفادہ کرسکیں ۔