گرو داس داس گپتا کے انتقال پر کے سی آر و سدھاکر ریڈی کا اظہار تعزیت

   

حیدرآباد 31 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو اور سی پی آئی کے سابق جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی و دوسرے قائدین نے سینئر سی پی آئی لیڈر و سابق ایم پی گروداس داس گپتا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ کے سی آر نے گرو داس داس گپتا سے مرکزی وزیر کی حیثیت سے اپنے تعلق کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کے سی آر نے سماج کے پچھڑے طبقات کیلئے داس گپتا کی خدمات کی ستائش کی ہے ۔ سدھاکر ریڈی نے بھی داس گپتا کو خراج پیش کیا اور کہا کہ وہ ابتدائی ایام سے ہی قائدانہ صلاحیتوں کے حامل رہے ہیں اور بحیثیت رکن پارلیمنٹ ان کی خدمات نمایاں رہی ہیں۔