گرگام فارم ہاوز میں شراب کی پارٹی پر چھ لوگ گرفتار

,

   

گرگام۔ محکمہ آبکاری اور پولیس کے مشترکہ دھاوے میں چھ لوگوں کو ہفتہ کی رات بھونڈی علاقے کے گرگام میں بھارت یاترا کیندرا کے احاطے میں ایک فارم ہاوز کے اندر پارٹی میں شراب کی سربراہی پر گرفتار کیا ہے۔بھارت یاتراکیندرا دراصل588ایکڑ پر پھیلاہوا ہے جو انجہانی وزیراعظم چندرشیکھر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس میں سے کچھ حصہ خانگی لوگوں نے خریدا ہے جہاں پر انہوں نے خانگی فارم ہاوز تعمیر کئے ہیں۔ ان میں سے ایک جین فارم ہاوز بھی ہے۔ ملزمین کی شناخت سورابھ شرما‘ حماد‘ سوہان‘ اکرم‘ پنکج اور منیش جو بڑی آواز سے میوزیک بجانے کے قصور وار بھی پائے گئے جس کی وجہہ سے بھارت یاترا کیندرا روڈ کے علاقے میں رہنے والے دوسرے لوگوں کے لئے بھی تکلیف کے سبب بننا جنھوں نے پولیس کو دی جانکاری دی۔

محکمہ آبکاری کے عہدیدار سو م دت نے بتایا کہ ”فوری ہم نے ایک ٹیم تشکیل دی جس میں محکمہ آبکاری کے عہدیدار بھی شامل تھے جو اس مقام پر پہنچے جو جین فارم کے نام سے بھی مشہور بھارت یاترا کیندر کا حصہ ہے۔ہم نے دیکھا کہ بڑی آواز سے ڈی جے میوزیک وہاں پر چل رہاتھا‘ دیگر دو شراب کی تقسیم کررہے تھے اور دیگر تین لوگوں کھانے اور شراب کی تقسیم کررہے تھے“۔

سوم نے کہاکہ ”جب ہم نے انہیں شراب پارٹی منظم کرنے کے متعلق لائسنس مانگا تو وہ ناکام ہوگئے۔ مذکورہ ملزمین نے کہاکہ انہو ں نے فارم ہاوز کے مالک کی ہدایت پر پارٹی منظم کی ہے۔ دھاوے میں 35بیر کی بوتلیں‘ پانچ بوتل شراب‘ پندرہ کھالی بوتلیں اور میوزیک کے آلات موقع سے ضبط کئے گئے“۔

گرگام پولیس کے پی آر او سبھاش بوکان نے کہاکہ ”اس ضمن میں ہم نے ایک ایف ائی آر درج کیا ہے جس میں آبکاری ایکٹ بھی شامل ہیں۔انہوں گرگام سیول کورٹ میں پیش کیاگیا جہاں سے انہیں ضمانت بھی مل گئی۔ انتباہ دینے کے بعد پارٹی میں موجود پچاس لوگوں فوری طور پر فارم ہاوز سے چلے گئے“