گرین زون میں 3 مئی کے بعد رعایتیں ممکن: کشن ریڈی

   

حیدرآباد ۔29 ۔ اپریل(سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے بتایا کہ 3 مئی کے بعد ملک کے گرین زون علاقوں میں بعض رعایتوں کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ گرین زون کے مسئلہ پر مرکز نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ تاہم 3 مئی کے بعد رعایتوں کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اور ٹرین سرویسیس کی بحالی کا فی الوقت کوئی امکان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ورکرس کی آبائی مقامات منتقلی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ کشن ریڈی نے بتایا کہ کنٹینمنٹ اور ریڈ زون علاقوں میں صورتحال بہتر ہونے تک کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گرین زون علاقوں میں خرید و فروخت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا انتظام کیا جاسکتا ہے ۔