گرین کارڈ منسوخ کرنے امریکی امیگریشن ادارے کی وارننگ

   

دونوں اقسام کے امیگرنٹس پر سختی‘غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر کارروائی
واشنگٹن۔3؍جولائی ( ایجنسیز)امریکی امیگریشن حکام نے ویزا ہولڈرز، گرین کارڈ رکھنے والوں اور امریکہ آنے کے خواہشمند افراد کے لیے نئی اور سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ امریکی امیگریشن ادارے USCIS نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی تشدد، دہشت گردی یا افراتفری جیسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کا ویزا یا گرین کارڈ فوری منسوخ کر دیا جائے گا۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی کے تحت قانونی و غیر قانونی دونوں اقسام کے امیگرنٹس پر سختی بڑھا دی گئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں رہنا کوئی حق نہیں بلکہ ایک اعزاز ہے۔یہ وارننگ ان طلبا کو بھی متاثر کر سکتی ہے جو کیمپس میں مظاہروں یا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ USCIS کے مطابق اگر کوئی طالب علم امریکہ میں صرف مظاہروں میں شرکت یا بدامنی پھیلانے کیلئے آتا ہے تو اسے ویزا نہیں دیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے USCIS کے نئے SMS نمبر 872466 (USAIMM) سے تمام نوٹیفکیشن موصول ہوں گے جب کہ پرانا نمبر اب قابل استعمال نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی گرین کارڈ کیلئے نئی درخواستوں کے ساتھ تازہ میڈیکل فارم جمع کروانا لازمی ہوگا۔