گریٹر حیدرآباد حدود میں بستی دواخانوں کے قیام کی تیاری

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے عظیم تر مجلس بلدیہ حیدرآباد کی حدود اور ان دواخانوں کے قیام ، ڈاکٹرس اور دیگر عملہ کے تقررات کی ذمہ داری ڈی ایم اینڈ ایچ او ضلع رنگاریڈی ڈاکٹر سوراجیا لکشمی کو دی گئی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 10 ہزار کی آبادی پر ایک بستی دواخانہ کے قیام کے لیے عہدیداران مصروف ہو کر جملہ 220 بستی دواخانے قائم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں اور ہر ایک دواخانے کے لیے ایک ڈاکٹر ، ایک نرس اور ایک اٹنڈر کے تقررات کیے جائیں گے ۔ تاہم ڈاکٹرس کے تقررات کے لیے رہنمایانہ خطوط تیار کئے جارہے ہیں ۔ ضلع حیدرآباد کی حدود میں 106 ، ضلع رنگاریڈی میں 60 ، ضلع میڑچل میں 54 ، دواخانوں کے قیام کی تجویز ہے ۔ پہلے مرحلہ میں 31 جنوری تک دوسرا مرحلہ فروری اور تیسرے مرحلہ مارچ تک دواخانے قائم کئے جائیں گے ۔۔