ترقی کے معاملے میں سرفہرست، ایر ٹریفک کے معاملے میں چوتھا مقام
حیدرآباد ۔ 14 مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد تلنگانہ کا صدر مقام ہے مگر ملک کا اثاثہ ہے۔ ملک کے تمام شہروں میں تیزی سے ترقی کرنے والا شہر گریٹر حیدرآباد ہی ہے۔ ناگرجناساگر کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ 15 سال میں دہلی کے بعد حیدرآباد میں سب سے بڑے شہر کے طور پر توسیع پایا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار سے اس کا پتہ چلا ہے۔ ایر ٹریفک میں حیدرآباد، دہلی، ممبئی، بنگلور کے بعد چوتھے مقام پر پہنچ چکا ہے۔ اس معاملے میں حیدرآباد، چینائی اور کولکتہ کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ حیدرآباد میں جغرافیائی اور ماحولیاتی جو فائدے ہیں وہ کسی دوسرے شہر میں موجود نہیں ہے۔ حیدرآباد چاروں طرف سے توسیع ہورہا ہے۔ ملک کے دوسرے شہروں میں کئی مسائل و پریشانیاں ہیں۔ کہیں ریل کے ٹینکرس سے پینے کا پانی سربراہ کرنے کی صورتحال ہے۔ کہیں قیمتوں میں اضافہ سے شہر کے توسیع ہونے کے مواقع نہیں ہے۔ کسی اور شہرمیں آلودگی کے مسائل ہیں تو کہیں ٹریفک کے مسائل ہیں۔ اس طرح مختلف مسائل سے ملک کے مختلف شہر شکار ہیں مگر شہر حیدرآباد سب سے الگ ہے جہاں کوئی مسائل نہیں ہیں۔ ویژن رکھنے والے چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں گریٹر حیدرآباد تمام مسائل سے پاک ہے۔ن