صبح میں اسناکس چائے ، مفت میٹریل کی سربراہی ، پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کی نگرانی
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 13 کوچنگ سنٹرس قائم کرتے ہوئے پولیس عہدیداروں کی جانب سے 13,633 امیدواروں کو مفت کوچنگ فراہم کی جارہی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں تین پولیس کمشنریٹس حیدرآباد ، رچہ کنڈہ ، سائبر آباد ہیں ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں جملہ5 سنٹرس قائم کرتے ہوئے 2 ہزار امیدواروں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ جملہ 12 مضامین کی کوچنگ دیتے ہوئے 2500 صفحات پر مشتمل میٹریل امیدواروں کو مفت سربراہ کیا جارہا ہے ۔ ماضی میں منعقدہ پولیس تقررات کے موقع پر رچہ کنڈہ پولیس کی تربیت سے 2000 امیدواروں نے ملازمت حاصل کی ہے ۔ کوچنگ سنٹرس کی کمشنر پولیس مہیش بھگوت خصوصی نگرانی کررہے ہیں ۔ امیدواروں کو کوچنگ کے دوران صبح میں اسناکس اور چائے دی جارہی ہے ۔ حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں ہر زون میں ایک سنٹر کے لحاظ سے جملہ 5 کوچنگ سنٹرس قائم کئے گئے ہیں جس مں 7,133 امیدوار کوچنگ حاصل کررہے ہیں ایک ایک امیدوار پر 10 ہزار روپئے سے زیادہ کے مصارف ہیں ۔ 9 مضامین میں تربیت فراہم کرنے کے ساتھ مفت میٹریل سربراہ کیا جارہا ہے ۔ سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں شمس آباد ، بالا نگر ، مادھا پور زونس میں جملہ تین کوچنگ سنٹرس قائم کئے گئے ہیں اور 4500 امیدواروں کو کوچنگ دی جارہی ہے اور ساتھ ہی مفت میٹریل بھی سربراہ کیا جارہا ہے ۔۔ ن