گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15,815 نئے معاملے درج

   

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 15,815 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس دوران 68 اموات ہوئیں اور 20,018 لوگ انفیکشن سے پاک ہو گئے۔ اب ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 1,19,264 تک پہنچ گئی ہے۔ یومیہ پازیٹو ریٹ  4.36 فیصد ہے۔ ہفتہ 13 اگست کو مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، صحت یابی کی شرح 98.53 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,35,93,112 تک پہنچ گئی ہے۔