گستاخانہ ٹوئٹ معاملہ۔ پونے پولیس نے بی جے پی کے برطرف لیڈر نوین جندال کے خلاف ایف ائی آر درج کی

,

   

پونے۔دہلی بی جے پی کے برطرف میڈیا سربراہ نوین کمار جندال کے گستاخانہ ٹوئٹ کے سبب پیدا ہونے والی ناراضگی او رمذہبی دل آزاری کے سبب مہارشٹرا کے شہر پونے میں ایک ایف ائی آر درج کرلی گئی ہے۔

ایک افیسر نے کہاکہ شہر کے کنڈوا پولیس اسٹیشن میں ایک مقامی شخص ذاکر الیاشیخ کی شکایت پر یہ مقدمہ درج کیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”جندال نے یکم جون کو شان رسالتؐ میں گستاخانہ ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات پر مشتمل ایک شکایت کی گئی تھی۔اس شکایت کی بنیاد پر ایک مقدمہ نوین کمار جندال کے خلاف درج کیاگیاہے“۔

ائی پی سی کے دفعات153اے‘ 153بی‘ 295اے‘298‘505-IIکے تحت جندال کے خلاف یہ مقدمہ درج کیاگیاہے۔اس ماہ کے ابتداء میں کنڈوا پولیس اسٹیشن کے تحت اس وقت کی بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے ایک نیوز چینل پر توہین آمیزالفاظ کی ادائیگی کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

پونے میونسپل کارپوریشن (پی ایم سی) کے ایک سابق کارپورٹر عبدالغفور پٹھان کی شکایت شرما کے خلاف یہ مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ بی جے پی نے 5جون کے روز اپنی قومی ترجمان نوپور شرما او رجندال کو شان رسالتؐ میں گستاخانہ کلمات کی ادائیگی جس کی وجہہ سے خلیجی ممالک کی ناراضگی کا ہندوستان کو سامنا کرنا پڑاتھا کے بعد برطرف کردیاتھا۔