گلبرگہ میںسید شاہ عارف حسینی کا انتقال

   

گلبرگہ : حضرت سید شاہ عارف حسینی المعروف عارف بابا صاحب کا 28دسمبر بروز پیر8.30بجے شب قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔مرحوم حضرت سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کے برادر اصغر تھے ۔ مرحوم کی عمر 68سال تھی۔ پسماندگان میں دو فرزندان سید شاہ مرتضیٰ حسینی صاحب اور سید شاہ عاقب حسینی صاحب کے علاوہ 2دختران شامل ہیں ۔نماز جنازہ آج 29 ڈسمبرمنگل کو بعد نماز فجر حضرت سید شاہ خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے پڑھائی اور تدفین احاطہ درگاہ میں عمل میں آئی ۔ سید شاہ عارف حسینی صاحب کے اچانک انتقال پر الحاج اقبال احمد سرڈگی چیرمین البدر ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ و سابق رکن پارلیمنٹ و رکن قانون ساز کونسل ، ڈاکٹر اشفاق احمد چلبل سابق مئیر گلبرگہ، الحاج عالم خان سابق چیرمین ریاستی کرناٹک ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، الحاج سید مظہرحسین چیرمین نیشنل گروپ آف کمپنیز، الحاج سجاد حسین مانیال ، سید نثار احمد وزیر ڈپٹی تحصیل دار ، کے ایم پرویز بندہ نوازی ، اور صحیفہ نگاران حکیم شاکر، حامد اکمل، محی الدین پاشاہ،محبوب علی ،محمد ریاض، ڈاکٹر ماجد داغی، مختار احمد منو،مرزا سرفراز بیگ، محمد طلحہ، محمد فیروز کے علاوہ شیخ عبدالوحید، سید جعفر اور معتقدین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ ، رشتہ داران و خیر خواہان نے بھی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی۔مزید تفصیلات فون 9886736909 پر حضرت سید شاہ خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز اور فون 9986886909 پر فرزند سید مرتضی حسینی سے معلوم کی جاسکتی ہیں۔