گلبرگہ میں بارش کا آغاز، درجہ حرارت میں کمی

   

کاشت کرنے کیلئے کسانوں کو مزید بارش کا انتظار

گلبرگہ 11جون : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر گلبرگہ اور ضلع گلبرگہ کے بعض مقامات پر 9جون کی شب 30تا 4منٹ تک زور دار بارش ہوئی جس کے سبب ضلع گلبرگہ کا درجہ حرارت جو روزانہ 43اور 44ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی جارہا تھا اس میں کچھ کمی محسوس کی جارہی ہے ۔ آسمان پر بادلوں کے منڈلانے سے دھوپ کی شدت میں کمی محسوس کی جارہی ہے ۔10جون کو بھی ضلع گلبرگہ کے اکثر مقامات پر آسمانوں پر ابر منڈلا رہے تھے ۔ ضلع کے کسانوں کے اپنی فصلوں کو بونے کے کے لئے مزید اچھی بارش کا انتظارہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ضلع گلبرگہ میں 8.91لاکھ ہیکٹر اراضی خریف اور ربیع کی فصلیں بونے کے لئے مہیا ہے۔ اس میں سے خریف کے موسم میں 8.87لاکھ ہیکٹر اراضی پر فصلیں بونے کے منصوبے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا 8.87ہیکٹر اراضیات میں سے ایک لاکھ ہیکٹر اراضیات کے لئے آب رسانی کی سہولیات مہیا ہیں ۔ جب کہ مابقی 7.87الاکھ ہیکٹر اراضیات پر فصلیں بونے کے لئے بارش کے پانی پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ جائینٹ ڈائیرکٹر محکمہ ذراعت مسٹر صمد پٹیل کا کہنا ہے کہ ضلع گلبرگہ کو خریف کے موسم میںفصلیں بونے کے لئے 76648میٹرک ٹن کھادوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ کھادوں اور یوریا کے کچھ اسٹاک ضلع میں موجود ہیں ۔ کھادیں اور یوریا کسانوں کو خانگی ایجنسیوںاور ذرعی کو آپریٹیو سوسائیٹیو ںکی جانب سے مہیا کی جاتی ہیں۔ مسٹر صمدپٹیل کے بیان کے بموجب ضلع میں ذخیرہ کردہ کھادیں اور بیج وغیرہ کسانوں کو رعایتی داموں میں فروخت کئے جاتے ہیں ۔ ذرائع کے بموجب مانسون کیرالہ میں داخل ہوچکی ہے اور ضلع گلبرگہ اور کرناٹک کے دیگر مقامات پر بھی کچھ بارش ہوئی ہے ۔ اس طرح آئیندہ تین چار دنوں میںگلبرگہ ضلع میں بھی زبردست بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ کسان آئیندہ ہفتہ کے ختم تک اپنی فصلیں بونا شروع کرسکتے ہیں۔ کسانوں کو توقع ہے کہ اس سال تور دال کی اچھی فصلیں ہونگی، اچھی پیداوار ہوگی کیوں کہ گزشتہ سال ولٹ کی بیماری کے سبب تور دال کی کافی فصلیں تبا ہ ہوگئی تھیں ۔ محکمہ ذراعت کے عہدہ داران نے کسانوں کی تور دال کی فصلوں کو ولٹ کی بیماری سے بچانے کے لئے انھیں ابھی سے فصلوں کو بونے کے معاملہ میں اور ان کی نگرانی کرنے کے بارے میںتربیت دے رہے ہیں ۔