گلبرگہ میں حضرت خواجہ سید شاہ قبول اللہ حسینیؒ کا عرس شریف

   

گلبرگہ : 9 نومبر (ذریعہ میل) حافظ غلام حقانی معتمد درگاہ شریف گلبرگہ روضہ خرد کے بموجب عرس شریف حضرت خواجہ سید شاہ قبول اللہ حسینی خواجہ گنج بخش نبیرہ و جانشین خواجہ بندہ نواز گیسودرازؒ گلبرگہ شریف حسب نظام العمل منایا جائے گا۔ 17 ربیع الثانی بمطابق 13 نومبر اتوار کو جلوس جھیلہ 5:30 بجے شام خانقاہ شریف سے روانہ ہوگا جبکہ 9:30 بجے شب درگاہ شریف میں داخل ہوگا۔ بعد مراسم جھیلہ محفل سماع ہوگی۔ 22 ربیع الثانی بمطابق 18 نومبر جمعہ کو 8:30 بجے صبح جلسہ قرأت و نعت، بعد نماز عصر مجلس سماع، شام 5:30 بجے روانگی صندل مبارک جبکہ 9 بجے شب مجلس سماع ہوگی اور جلوس صندل درگاہ شریف میں داخل ہوگا۔ 23 ربیع الثانی ہفتہ کو بعد نماز فجر خدمت صندل مالی و بند سماع و تناول تبرک جبکہ 10 بجے شب مجلس سماع منعقد ہوگی۔ 24 ربیع الثانی اتوار کو صبح 7 بجے خدمت چراغاں اور بعد نماز عصر خدمت زیارت و ختم قرآن پاک جبکہ 9:30 بجے شب مجلس قل منعقد ہوگی۔