گمبھی راؤ پیٹ کے وفد کی چیرمین وقف بورڈ سے ملاقات

   

گمبھی راؤ پیٹ۔ 16 فروری۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجننہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ کاایک وفد جن میں صدر انظامی کمیٹی حامع مسجد کمیٹی محمد محبوب علی،سابقہ صدروقف بورڈ محمد یحیی اسلم، صدر منڈل کانگریس وسابقہ یم پی ٹی سی رکن محمد حمیدالدین خالد،نائب صدر ضلع جمعیت علماء سرسلہ گمبھی راؤ پیٹ سیدآصف علی سعادت، محمد نجم الدین مالک رائل فٹویر، محمدعارف الدین مالک عارف فرنیچر نے آج نو منتخب تلنگانہ صدرنشین وقف بورڈ جناب سید عظمت اللہ حسینی سے خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی اور وقف جائیدادوں کے تحفظات وہ مسلم ملی مسائل اور ان کی فلاح و بہبودی کے لیے ان سے نیک توقعات اور ٹھوس اقدامات کا اظہار کیا۔اس موقع پر نو منتخب صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ کے برادران سید شوکت اللہ حسینی، سید اسد اللہ حسینی اور سید محی الدین سجاد موجود تھے۔