گمشدہ اور مسروقہ موبائل کا پتہ لگانے کے بعد حقیقی مالکین کے حوالے

   

حیدرآباد۔ 30 اپریل (سیاست نیوز) چادر گھاٹ پولیس نے سنٹرل ایکوپمـنٹ آئڈینٹیٹی پورٹل کی مدد سے گمشدہ اور مسروقہ موبائل فونس کو حاصل کرلیا۔ 11 موبائل فونس حاصل کرنے والی چادر گھاٹ پولیس نے ان فونوں کو ان کے حقیقی مالکین کے حوالے کردیا۔ سنٹرل ایکوپـمنٹ آئڈینٹیٹی رجسٹرار کی بنیاد پر ایسے موبائل فون یا تو گم ہوچکے ہوں یا پھر کسی نے ان کا سرقہ کرلیا تھا۔ عوام کی شکایت کے بعد پولیس نے سی ای آئی آر کی مدد حاصل کی اور ان موبائل فونوں کا پتہ چلا کر انہیں ضبط کرلیا اور ان کے حقیقی مالکین کے حوالے کردیا۔عJM