گمشدہ بلی کو تلاش کرنے والے کو 10 ہزار انعام

   

پریاگ راج (اتر پردیش)۔ محمد طاہر کا خاندان ان کی پالتو بلی کے لاپتہ ہونے کے بعد شدید صدمہ میں ہے۔ خاندان کے کچھ لوگ روبھی نہیں سکتے اور کچھ نے کھانا پینا بند کردیا ہے جب سے لوسی ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہوئی تھی۔ خاندان نے اب ان کی لوسی واپس لانے والے کو 10,000 روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔اس خاندان نے سول لائنز کے علاقے کی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بازاروں پر پوسٹر بھی لگا دیے ہیں جہاں وہ رہتے ہیں۔محمد طاہر نے کہا ہے کہ ہم ڈیڑھ سال قبل لوسی کو اپنے گھر لائے تھے۔ وہ ہمارے بچے کی طرح تھی اور ہمارے ساتھ کھاتی اور سوتی تھی۔ اب اس کے لاپتہ ہونے کے بعد خاندان کا ہر فرد پریشان ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اب وہ اس کا پتہ لگانے کے لیے پالتو جانوروں کی تصاویر والے پوسٹرز پرانحصار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے انعام کی پیشکش کی ہے تاکہ اگرکسی نے اسے چوری کیا ہے، تو وہ اسے واپس کرکے رقم لے سکتا ہے۔