نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے ربیع کی مختلف فصلوں کیلئے آئندہ مارکیٹنگ سیزن 2023-24 کیلئے گیہوں کے ایم ایس پی میں 110 روپئے اور جو کی قیمت میں 100 روپئے فی کوئنٹل کا اضافہ کرتے ہوئے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کے فیصلے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے صحافیوں کو بتایا کہ چنے کی ایم ایس پی 105 روپئے فی کنٹل، مسور میں 500 روپے، سرسوں کی 400 روپئے اور 209 روپئے فی کوئنٹل بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کے مطابق گندم کی ایم ایس پی 2125 روپئے فی کوئنٹل، جو 1735 روپئے ، چنے 5335 روپئے ، مسور کی قیمت 6000 روپئے ، سرسوں کی قیمت 5450 روپئے اور کسم کی قیمت 5650 روپئے فی کوئنٹل ہو گئی ہے ۔ کابینہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق دال کی ایم ایس پی میں سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ ٹھاکر نے کہا کہ مودی کی قیادت والی حکومت کسانوں کی بہتری کے لیے فیصلے کرتی ہے ۔