پنجی: ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن کے عہدیداروں نے منگل کو کھانے کے نمونے جمع کیے، جنوبی گوا کے پریول کے تین اسکولوں میں مڈ ڈے میل کے سویا چنکس پلاؤ میں کیڑے پائے جانے کی شکایت کے بعد یہ کارروائی ہوئی ہے ۔ڈائرکٹر آف ایجوکیشن شیلیش زنگڑے نے میڈیا کو بتایا کہ شکایات موصول ہونے کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن کے عہدیداروں کو نمونے لینے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، انہوں نے کھانے کے نمونے اکٹھے کر لیے ہیں اور رپورٹ کا انتظار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کھانا سربراہ کرنے والے کو کہا گیا ہیکہ جب تک مسئلہ صاف نہیں ہو جاتا سربراہی بند کردے۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ تعلیم مڈ ڈے میل فراہم کرنے والے سیلف ہیلپ گروپ کے خلاف کارروائی کرے گا، اگر اس میں کوئی غلطی پائی جاتی ہے۔
ایک اور اہلکار نے بتایا کہ تینوں اسکولوں نے ان سے اس واقعے کی شکایت کی ہے۔ افسر نے کہا، آج سویا چنکس پلاؤ ان اسکولوں کو فراہم کیا گیا تھا، جب طلباء نے اسے کھانے کی کوشش کی تو انہیں ٹکڑوں میں کیڑے ملے، افسر نے بتایا۔مڈ ڈے میل کلاس اول سے کلاس 8 تک اسکول کے طلباء کو دیا جاتا ہے۔ اس سے ساحلی ریاست کے 1,400 امداد یافتہ اور سرکاری اسکولوں کے تقریباً 1.60 لاکھ طلباء اس سہولت سے مستفید ہوتے ہیں۔گوا میں مڈ ڈے میل کی تیاری میں مصروف 100 سیلف ہیلپ گروپس ہیں اور تقریباً سات پیرنٹ ٹیچر اسوسی ایشنز ہیں جو حکومت کی مدد سے اپنے اسکولوں کے لیے کھانا پکاتی ہیں۔