گوا کے وزیر اعلی پاریکر صاحب کے انتقال کے بعد پرمود ساونت نے دیر رات دو بجے لیا حلف

,

   

منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد بی بی جے پی کے پرمود ساونت گوا کئے نئے وزیر اعلی منتخب کئے گئے ہیں ۔ ساونت نے دیر رات ۲ بجے گوا کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ انکے ساتھ مہاراشٹروادی گو ماننک پارٹی چیف سدھن دھولیکر اور فاروڈ گوا پارٹی کے وجے دسائی نے دپٹی سی ایم کا حلف لیا ۔
پرمود ساونت گوا اسمبلی کے اسپیکر رہے ہیں ۔ ساونت شمالی گوا میں واقع سین کولم اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی تھے ۔ 46 سالہ ساونت پیشہ سے ایک آیوروید ڈاکٹر ہیں ۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ وہ پاریکر کے قریبی تھے ۔
ساونت کی حلف برداری پہلے پیر کی رات 11 بجے ہونی تھی لیکن اتحادی پارٹیوں مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی( ایم جی پی)، گوا فارورڈ پارٹی اور آزاد ارکان اسمبلی میں ان ناموں کو لے کر اتفاق رائے نہیں ہو پا رہا تھا۔ بالآخر دیر رات دو بجے ساونت نے دو ڈپٹی سی ایم اور 9 وزراء کے ساتھ وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیا۔