گودریج انڈسٹریز وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات

   

300 کروڑ سرمایہ سے کھمم میں ملک کا پہلا خانگی آئیل پام یونٹ
حیدرآباد ۔8 ۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی سے گودریج انڈسٹریز کے نمائندوں نے ملاقات کی اور کھمم میں پہلا خانگی آئیل پام انڈسٹری کامپلکس قائم کرنے کا اعلان کیا۔ گودریج انڈسٹریز گروپ کے صدر کارپوریٹ افیرس راکیش سوامی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر گودریج اگرو ویٹ آئیل پام بزنس سوگتا نیوگی نے تلنگانہ حکومت سے اپیل کی کہ پراجکٹ کیلئے اضافی اراضی منظور کریں۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو آئیل پام کامپلکس سے سڑکوں کو مربوط کرنے کی ہدایت دی۔ گودریج اگرو ویٹ پراجکٹ کے تحت آئیل پام پروسیسنگ یونٹ کھمم ضلع کے کونیجرلا منڈل میں قائم کیا جائے گا جس پر 300 کروڑ کے مصارف ہوں گے۔ گودریج نے 300 کروڑ کی سرمایہ کاری سے خانگی سطح پر پہلا آئیل پام یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے 113.5 ایکر اراضی الاٹ کی گئی جہاں پروسیسنگ یونٹ، نرسری، آر اینڈ ڈی سنٹر اور سیڈ گارڈن قائم کیا جائے گا۔ کمپنی کے نمائندوں نے چیف منسٹر سے درخواست کی کہ سیڈ گارڈن کے لئے مزید 35 تا 40 ایکر اراضی مختص کی جائے ۔ کمپنی کے نمائندوں نے پراجکٹ کی تفصیلات سے چیف منسٹر کو واقف کرایا۔ ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ آئیل پام یونٹ کو جوڑنے والی سڑکوں کی تعمیر اور توسیع کے اقدامات کئے جائیں۔ تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن کی نگرانی میں ترقیاتی کاموں کی ہدایت دی۔1/k