حیدرآباد۔30۔ جنوری (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر باپو گھاٹ پہنچ کر گلہائے عقیدت پیش کئے اور بابائے قوم کو خراج ادا کیا۔ گورنر نے مہاتما گاندھی کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے عدم تشدد کا واسطہ اختیار کرتے ہوئے مہاتما گاندھی نے جدوجہد کی ۔ ستیہ گرہ اور دیگر طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے برطانوی سامراج سے ہندوستان کو آزادی دلائی گئی ۔ گورنر نے اس موقع پر اہم شخصیتوں کے ساتھ دو منٹ کی خاموشی منائی ۔ باپو گھاٹ پر حکومت کی نمائندگی وزیر داخلہ محمد محمود علی ، وزیر اینمل ہسبنڈری سرینواس یادو اور چیف سکریٹری شانتی کماری نے کی۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار اور اعلیٰ عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے باپو گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج پیش کیا۔ر