حیدرآباد۔/9 جنوری، ( سیاست نیوز) ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کے ضمن میں ملک کے مختلف علاقوں سے عطیات اور نذرانے روانہ کئے جارہے ہیں۔ حیدرآباد کے ایک مخیر شخص سی ایچ سرینواس شاستری نے رام مندر کیلئے سونے کے دو کھڑاویں تیار کئے جو ایودھیا میں مندر کو پیش کئے جائیں گے۔ ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے آج راج بھون میں سونے سے تیار کردہ کھڑاویں کی خصوصی پوجا کی۔ سوندرا راجن اور راج بھون کے دیگر اسٹاف نے پوجا میں حصہ لیا۔ گورنر نے سرینواس شاستری کے اس اقدام کی ستائش کی اور کہا کہ کھڑاویں کے نذرانہ سے مندر کے وقار میں اضافہ ہوگا۔1