بودھن۔ 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن شہر میں واقع سرکاری جونیئر کالج کا مشیر حکومت تلنگانہ و رکن اسمبلی بودھن پی سدرشن ریڈی نے گزشتہ روز چیئرپرسن بلدیہ بودھن ٹی پدما شرت ریڈی، آر ڈی او بودھن وجیہ کماری،شیخ محی الدین پاشاہ و ارکان بلدیہ کے ہمراہ دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ریاستی حکومت نے گورنمنٹ جونئیر کالج بودھن کوماڈل کالج کے طور پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سدرشن ریڈی نے کالج میں طلبہ کو درپیش مسائل، تعلیمی سہولیات اور دیگر انتظامی امور پائی جانے والی کمی کے تعلق سے جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر بعض طالبات نے انہیں در پیش مشکلات آور مسائل سے ایم ایل اے کو واقف کروایا۔سدرشن ریڈی نے کالج کے پرنسپل اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ طلبہ کو پینے کے پانی، جیسی بنیادی سہولیات اور دیگر اہم ضروریات کی تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کالج میں تعلیمی سرگرمیوں میں مزید بہتر ی لا یا جائے اور طلبہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ طلبہ کو تعلیم کے حصول کے دوران درپیش کسی بھی قسم کی دشواریوں سے محفوظ رکھا جاناچاہیے اور انہیں حسب ضرورت تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔