گورنمنٹ سنٹرل پریس کی بچی کھچی اراضی پر دفاتر کی تعمیر پر زور وزیر داخلہ کو سید عزیز پاشاہ کا مکتوب

   


حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ پریس ایمپلائز یونین کے صدر اور سابق رکن راجیہ سبھا سید عزیز پاشاہ نے وزیر داخلہ محمد محمود علی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ سنٹرل پریس چنچل گوڑہ کے پاس 17 ایکر 60 سینٹس میں سے دوسرے محکمہ جات کو الاٹ کی گئی اراضی کے بعد 13.87 ایکر اراضی دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کریمنل کورٹ کی اراضی صرف 3 ایکر 11 گنٹے ہے ۔ محکمہ تقریبا 7.80 ایکڑر اراضی حوالہ کرنے آمادہ ہے جو موجودہ اراضی سے بہت زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں 5.20 ایکر اراضی پر مندرجہ ذیل دفاتر کے لیے ضروری انتظامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ گورنمنٹ سنٹرل پریس کی بچی ہوئی زمین پر مندرجہ ذیل دفاتر کی تعمیر کی جائے ۔ پرنٹنگ کمشنر آفس اور اس کے پیشی ، ایڈمنسٹریشن آفس اور اس کا چیمبرس ، اکاونٹ آفس چیمبر اور آفس ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر اسٹور پرچیز ونگ چیمبر اور اس کا آفس ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر اسٹیشنری ونگ چیمبر اور آفس ، پبلی کیشن بیورو چیمبر اور اس کا آفس ، مذکورہ بالا تمام دفاتر کے ملازمین کے لیے پارکنگ جگہ کی فراہمی ۔۔