گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد کو میڈیکل کونسل کی مسلمہ حیثیت

   

حیدرآباد ۔ 9 فبروری (سیاست نیوز) میڈیکل کونسل آف انڈیا نے نظام آباد گورنمنٹ میڈیکل کالج کو مستقل اساس پر مسلمہ موقف فراہم کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر احکامات جاری کئے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ علاوہ ازیں ملاریڈی ویمنس میڈیکل کالج کو بھی میڈیکل کونسل آف انڈیا نے مسلمہ موقف فراہم کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ دونوں میڈیکل کالجوں کو مسلمہ موقف حاصل ہونے پر میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں میں زبردست مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔