گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد میں آج قومی سمینار

   

ظہیر آباد 26/ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے بموجب کالج میں 27 /اکتوبر کو صبح 10.30 بجے شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ایک روزہ قومی سمینار زیر عنوان’’ پسماندہ طبقات کی سیاسی شراکت : ہندوستان میں سرکاری اقدار کی تقسیم‘‘منعقد ہورہا ہے۔ اس سمینار کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نویل متل آئی اے ایس کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن و انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن تلنگانہ ہوں گے۔ پروفیسر آر لمبادری صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن مہمان خصوصی ہوں گے۔ دیگر مہمانان خصوصی میں پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی‘ پروفیسر جاڈی ملیا صدر شعبہ سیاسیات عثمانیہ یونیورسٹی ہوں گے۔ پروفیسر مظفر اسعدی ڈین فیکلٹی آف میسور یونیورسٹی سمینار کا کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ اس سمینار کے مہمانان میں پروفیسر سی گنیش پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سائنس عثمانیہ یونیورسٹی‘ پروفیسر کے وائی رتنم شعبہ سیاسیات یونیورسٹی آف حیدرآباد ڈاکٹر پی وینکٹ رمنا پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چنچل گوڑہ حیدرآباد‘ ڈاکٹر اے مدھو سودھن ریڈی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سیاسیات کے ڈی سی کالج ورنگل‘ ڈاکٹر جگناتھم بیگاری اسسٹنٹ پروفیسر مرکزی یونیورسٹی گجرات‘ پروفیسر افروز عالم صدر شعبہ سیاسیات مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی‘ محترمہ پروینا پرنسپل تارا گورنمنٹ کالج سنگاریڈی‘ اظہر خان سی اے یونیورسٹی آف بنگلور شرکت کر رہے ہیں۔
گورنمنٹ ڈگری کالج آرمور میں داخلے
آرمور /26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ ڈگری کالج آرمور پرنسپل وینو گوپال کی اطلاع کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج آرمور میں آخری مرحلے کے داخلے جاری ہیں۔ بی اے اْردو میڈیم میں ساٹھ نشستوں میں صرف اکیس طلباء￿ ہی داخلہ لیتے ہیں۔ 39 نشستیں خالی ہیں۔ انٹر میڈیٹ کامیاب طلباء وطالبات جلد سے جلد آن لائن رجسٹریشن کے لئے کالج سے رجوع ہوں۔ آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 28/اکتوبر 2022 مقرر ہے۔ جلدی کریں ورنہ ایک سال ضائع ہوگا۔ داخلے کے لئے اْردو لکچرر محمد قاسم علی بیگ فون نمبر ( 9848528652 ) اور سید حسیب الرحمن کامرس لکچرر سے ربط پیدا کریں۔ جن کا نمبر ( 9700172141 ) ہے۔