’’گول مال 5‘‘ دیوالی 2021 کو ریلیز ہوگی

   

دیوالی 2021 پر ڈائرکٹر روہت شیٹی کی فلم ’’گول مال 5‘‘ تھیٹرس میں ریلیز ہوسکتی ہے حالانکہ اس بارے میں کوئی آفیشیل اعلان نہیں ہوا ہے لیکن اس سے پہلے گول مال فن ان لمیٹیڈ ’’گول مال ریٹرنس‘‘ ’’گول مال 3‘‘، گول مال اگین بھی دیوالی کے ہی موقع پر ریلیز ہوئی تھیں۔ ایسے میں کہا جارہا ہیکہ پانچویں حصہ بھی اسی دن شائقین کے درمیان آسکتا ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ پچھلی بار دیوالی کے ہی موقع پر ریلیز ہونے سے گول مال اگین کو فیسٹیول ریلیز کا فائدہ ملا تھا اور اس نے 200 کروڑ تک کی کمائی باکس آفس پر کی تھی۔ بات کریں فلم کی پانچویں قسط کی تو فائنس طویل وقت سے اس کا انتظار کررہے ہیں۔ روہت نے اپنی فلم ’’سمبھا‘‘ کے گیت آنکھ مارے میں بھی گول مال کی اسٹار کاسٹ سے کیمو کرایا تھا۔ اس کے بعد سے گول مال 5 کے اشارے ملنے لگے تھے گانے میں ارشد وارثی کنال کھیمو تشار کپور اور شریاس تلپڈے جیسے ایکٹر نظر آئے تھے اگر گول مال 5 دیوالی پر ریلیز ہوتی ہے تو یہ سنجے لیلا بھنسالی، بیجوباورا اور دیپیکا پڈوکون اسٹار مہا بھارت سے ٹکرا سکتی ہے۔