گونڈہ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے کی شیوپال یادو کی جم کر تعریف، کہا- میں بھی اعظم خان سے ملنے

   

لکھنؤ: اترپردیش کے گونڈہ ضلع میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں پہنچے قیصر گنج سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے کئی اہم موضوعات سے متعلق اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ وہیں شیوپال سنگھ یادو کی اعظم خان سے ملاقات کو لے کر برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ شیوپال سنگھ یادو زمینی لیڈر ہیں۔ وہ سکھ دکھ جھیلنے کے بعد لیڈر بنے ہیں اور اکھلیش یادود نے غلطی کی ہے۔رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ اعظم خان سے شیو پال سنگھ یادو کی ملاقات اچھی بات ہے۔ میں شیوپال یادو کا استقبال کرتا ہوں۔ اگر ملائم سنگھ یادو ہوتے تو شیو پال سے ملنے جاتے۔ اکھلیش یادو نے غلطی کی ہے۔ میں بھی اعظم خان سے ملاقات کرنے جاوں گا۔ کئی بار کے رکن اسمبلی، رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اگر کوئی دکھ میں ہے تو اس سے ملنا چاہئے۔