نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور افواہوں کی روک تھام کے لیے سرگرم ہوگئے۔انتونیو گوٹیرس نے سوشل میڈیا پر کوئی بھی پیغام شیئر کرنے سے پہلے اس کی صداقت کی تصدیق کرنے کا مشورہ دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ آن لائن پوسٹ غلط معلومات کو بہت دور تک اور وسیع پیمانے پر پھیلاسکتی ہے، ہم سب مضر مواد کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔