گوپال پورم میں نعش برآمد ہونے سے سنسنی

   

حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ گوپال پورم میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آلوگڈہ باؤلی کے قریب ایک شخص کی نعش دستیاب ہونے پر سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کی تحقیقات کے دوران اس بات کا پتہ لگایا گیا کہ مقتول شخص کے جسم پر چاقو کے ضربات موجود ہیں۔ مقام واردات پر کلوز ٹیم اور بیگم پیٹ پولیس سے وابستہ ایک پولیس ٹیم نے وہاں پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا۔ ب