گوگل نے اپنی نقشہ سروس میں’خلیج میکسیکو‘ کا نام ’خلیج امریکہ‘ کردیا

   

واشنگٹن : گوگل نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ہدایت پر گوگل نقشہ سروس میں “خلیج میکسیکو” کا نام تبدیل کر کے “خلیج امریکہ” کر دیا ہے۔گوگل میپس نے ، صدر ٹرمپ کی طرف سے خلیج میکسیکو اور کوہِ دینالی کے ناموں کی تبدیلی سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہیکہ “سرکاری ذرائع میں نام کی تبدیلیوں کا اپنی ‘ایپ ‘میں اطلاق ہماری طویل المدتی پالیسی ہے۔ ہماری نقشہ سروس اب خلیج میکسکو کو “خلیج امریکہ” اور الاسکا کے پہاڑ کو دینالی کی جگہ “میک کنلے” لکھے گی۔بیان کے مطابق یہ تبدیلیاں امریکہ کا جغرافیائی ناموں کا نظام اپ ڈیٹ ہونے کے بعد نافذ کی جائیں گی۔ امریکی صارفین صرف نئے نام دیکھیں گے لیکن دوسرے ممالک کے صارفین دونوں نام دیکھ سکیں گے۔سابق امریکی صدر براک اوبامانے 2015 میں الاسکا کے پہاڑ کا “ماؤنٹ میک کنلے” نام منسوخ کر کے مقامی لوگوں کے زیرِ استعمال نام ‘دینالی ‘ رائج کر دیا تھا۔