ہیلسنکی: گوگل نے اپنے ڈیٹا سینٹر کے کاموں کو وسعت دینے کے لیے فن لینڈ میں 27 ملین یورو کا ایک زمینی پلاٹ خریدا ہے ۔فن لینڈ کی حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فن لینڈ کے اسٹیٹ فارسٹ اسٹیٹ ایڈمنسٹریٹر میٹسا ہیلیٹس کو کزانی کے قریب تقریباً 1,400 ہیکٹر اراضی فروخت کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ گوگل 2011 سے فن لینڈ میں ڈیٹا سینٹرز چلا رہا ہے اور اس وقت حمینہ کے اس کے کیمپس میں تقریباً 400 کل وقتی ملازمین کام کررہے ہیں۔