گوگل پرکشمیر کا سرحدی حصہ ’’متنازعہ‘‘

   

واشنگٹن۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گوگل میاپس نے دنیا کی سرحدوں کو ازسرنو ترتیب دیا ہے جو مختلف مقامات سے مختلف نظر آتی ہیں چنانچہ مقبول عام سرچ انجن کشمیر کی سرحدوں کو ایسی نقطہ والی لکیر کے طور پر دکھاتا ہے جو متنازعہ حصوں کیلئے مخصوص ہوتی ہے۔ یہ نظارہ ہندوستان سے باہر رہتے ہوئے دیکھنے پر ہوتا ہے۔ امریکی روزنامہ ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ کے مطابق گوگل کے آن لائن نقشوں پر کشمیر کی سرحدیں پوری طرح ہندوستانی کنٹرول میں دکھائی دیتی ہیں۔ دیگر مقامات سے یوزرس جب اس خطے پر نظر ڈالتے ہیں تو انہیں متنازعہ حصے کیلئے مخصوص لکیر نظر آتی ہے۔ پاکستان سے دیکھیں تو کشمیر متنازعہ ظاہر ہوتا ہے جبکہ ہندوستان سے یہ بھارت کا حصہ ہی معلوم ہوتا ہے۔