نیویارک ۔ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 13 کا بیٹا ورژن جاری کردیا جس میں پہلے سے موجود فیچرز کو مزید کارآمد بنایا گیا ہے۔ بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 13 کا بیٹا ورڑن جاری کردیا، جسے آئندہ ماہ مکمل طور پر متعارف کروایا جائے گا۔گوگل کے اس حیرت انگیز آپریٹنگ سسٹم پر ایپل فون قابل عمل نہیں ہے لیکن اس کے علاوہ تقریباً تمام موبائل فونز آپریٹ ہورہے ہیں، تاہم ابھی تک زیادہ تر موبائل فونز ایںڈرائڈ 12 کے ذریعہ چل رہے تھے۔گوگل کمپنی نے اینڈرائڈ 13 کے لیے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نئے سسٹم میں سیکوریٹی اینڈ پرائیویسی فیچرز کو مزید بہتر اور کارآمد بنایا گیا ہے جبکہ اس میں گرافکس ڈیزائن اور کلرز کے ساتھ اس کے استعمال کو بھی آسان بنایا گیا ہے، تاکہ صارفین اس کے بہترین فیچرز سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔