گٹکھے کا غیر قانونی کاروبار، ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد: سائبر آباد کی اسپیشل آفیسر ٹیم نے غیر قانونی طور پر گٹکھے کا کاروبار کرنے والے ایک تاجر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 2.5 لاکھ مالیتی گٹکھا برآمد کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 34 سالہ شاہد محمد ساکن نامپلی نے حالیہ دنوں بیدر جاکر وہاں سے ممنوعہ گٹکھا حیدرآباد منتقل کیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اسپیشل آپریشن ٹیم نے شاہد کو رائے درگم کے علاقہ خواجہ گوڑہ کے قریب گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 40 بیاگ گٹکھا برآمد کرلیا ۔ گرفتار تاجر کو ضبط شدہ گٹھکے کے ساتھ نارسنگی پولیس کے حوالے کردیا۔