گچی باؤلی ہاسپٹل کے سیوریج پلانٹ کیلئے 50 لاکھ کی منظوری

   

رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کا کلکٹر کو مکتوب
حیدرآباد ۔29 ۔ اپریل(سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی نے ریاست میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات میں تعاون کے طور پر رکن پارلیمنٹ ترقیاتی فنڈ سے 50 لاکھ روپئے منظور کئے ہیں ۔ انہوں نے آج ضلع کلکٹر میڑچل ملکاجگیری سے ملاقات کرتے ہوئے اس سلسلہ میں مکتوب حوالہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچی باؤلی اسپورٹس کامپلکس میں قائم کردہ تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیلئے یہ رقم خرچ کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کلکٹر سے خواہش کی کہ اندرون ایک ہفتہ مذکورہ کام کیلئے ٹیکنیکل ، فینانشیل اور ایڈمنسٹریٹیو منظوری حاصل کریں ۔