گچی باولی اور چیتنیہ پوری میں دو افراد کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : گچی باولی اور چیتنیہ پوری پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ ایک نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اور دوسرے نے خرابی صحت سے دل برداشتہ ہو کر انتہائی اقدام کرلیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 45 سالہ راجیش کمار جو چیتنیہ پوری علاقہ میں رہتا تھا گذشتہ 6 ماہ سے شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے 18 جولائی کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ گچی باولی پولیس کے مطابق 21 سالہ شیوا کمار جو پیشہ سے ہاوز کیپنگ کا کام کرتا تھا ۔ گولی دوڈی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کمار کا تعلق ریاست چھتیس گڑھ سے بتایا گیا ہے ۔ اس نے ایک اپارٹمنٹ کے قریب درخت سے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ شیوا کمار خرابی صحت سے پریشان تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع