گڈ فرائیڈے یسوع مسیح کی قربانی کو یاد کرنے کا دن :ہیمنت

   

رانچی : جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج کہا کہ گڈ فرائیڈے خداوند یسوع کی قربانی کو یاد کرنے کا دن ہے ۔ مسٹر سورین نے کہا کہ انسانیت کے تحفظ کے لیے ایثار و قربانی کے مجسم پیکر خداوند یسوع کو سلام، جنہوں نے محبت، مہربانی اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔دریں اثنا لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے جھارکھنڈ کے ریاستی صدر بیرندر پردھان نے کہا کہ یسوع مسیح نے اپنی زندگی اور قربانی کے ذریعے پوری انسانیت کو محبت، مہربانی اور ہمدردی کا پیغام دیا۔ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر پورے انسانی معاشرے کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار ہو سکتی ہے ۔