حیدرآباد۔9 ۔مارچ (سیاست نیوز) گگن پہاڑ علاقہ کے مختلف محلہ جات سے تعلق رکھنے والے عوام نے زونل کمشنر سمراٹ اشوک سے ملاقات کی اور مقامی بلدی مسائل کی یکسوئی پر زور دیا۔ ڈریم ایونیو اور دیگر علاقوں میں طویل عرصہ سے سڑکوں کی تعمیر کا کام زیر التواء ہے۔ زونل کمشنر نے 41.9 لاکھ کے مصارف سے سڑکوں کی تعمیر کا کام 27 مارچ تک شروع کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے آغاز سے قبل ہی سڑکوں کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی ۔ سمراٹ اشوک نے اگزیکیٹیو انجنیئر راجندر نگر کو ہدایت دی کہ اس سلسلہ میں ٹنڈر طلب کریں تاکہ سڑکوں کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔ علاقہ میں عوام کو ناقص سڑکوں کے سبب دشواریوں کا سامنا تھا۔ زونل کمشنر نے سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ دیگر بلدی مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا۔ مقامی افراد نے زونل کمشنر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ بلدی مسائل کے سلسلہ میں وہ نمائندگی جاری رکھیں گے۔ر