بیروت: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو لبنانی بے گھر شہری اس وقت جاں بحق ہو گئے جب وہ اپنے تباہ شدہ علاقوں میں واپس جارہے تھے۔ لبنانی حزب اللہ کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے اس واقعے میں 17 دوسرے لبنانی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں مسلسل دوسرے روز سے فائرنگ کر رہی ہے کیونکہ جنگ بندی کے دو ماہ پورے ہو جانے تک اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کو خالی کر دینا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پچھلے مہینوں میں اسرائیلی گولہ باری سے بے گھر ہونے والے لبنانیوں نے بھی واپس اپنے علاقوں اور گھروں کا سفر شروع کردیا ہے۔اسرائیلی فوج نے معاہدہ پر عمل کرتے ہوئے جنوبی لبنان سے انخلا نہیں کیا بلکہ اعلان کیا ہیکہ ابھی وہ لبنان میں رہے گی۔ اس سلسلے میں مبینہ طور پر اس نے اپنے مغربی و امریکی اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔ اس تناظر میں اسرائیلی فوج نے لبنانی بے گھروں کو اپنے گھروں کی طرف لوٹنے سے ایک بیان میں منع بھی کر دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں اور علاقوں سے دور رہیں۔