حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز) : ایر انڈیا ایکس پریس نے ویلیو کرایوں کی بکنگ کرنے والے طلباء کے لیے گھریلو پروازوں پر فلیٹ 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ پیشکش تمام بکنگ چینلس پر دستیاب ہے اور 20 اکٹوبر 2026 تک کارآمد رہے گی ۔ پیشکش کے تحت طلباء کو گھریلو قیمت کے کرایوں پر اضافی 10 کلو سامان الاونس بھی ملے گا ۔ یہ کل سامان الاونس 25 کلو گرام تک لے جاتا ہے جس میں معیاری 15 کلو گرام الاونس اور اضافی 10 کلو گرام شامل ہوگا ۔ ایر انڈیا ایکس پریس ویب سائیٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے گھریلو قیمت کے کرایوں کی بکنگ کرنے والے طلباء 99 روپئے میں اپنی سفر کی تاریخ بھی تبدیل کرسکتے ہیں ۔ ایر لائن اپنی ویب سائیٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے براہ راست بک کی گئی ۔ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں پر 5 فیصد اضافی رعایت دے رہی ہے ۔ صارفین VIBES کوڈ استعمال کر کے رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ ایر انڈیا ایکس پریس براہ راست بکنگ پر دیگر چھوٹ بھی پیش کررہی ہے ۔ ویزا ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والے صارفین کوڈ VISAFLY کا استعمال کرتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں پر 600 روپئے کی چھوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ پیشکش 9 اکٹوبر 2026 تک کارآمد ہے ۔ طلبہ کو یہ پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کی عمر 12 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہئے اور ان کے پاس ایک تسلیم شدہ تعلیمی ادارے کی طرف سے جاری کردہ طالب علم کی ایک درست تصویری شناخت ہونی چاہئے ۔ آئی ڈی میں مسافر کا نام اور تاریخ پیدائش ہونا ضروری ہے اور تصدیق کے لیے اسے ایرپورٹ کے چیک ان کاونٹر پر پیش کرنا ہوگا ۔۔ ش m/b