گھر تعمیر ہو رہا ہے، سیڑھیاں کیسی بنیں

   

آپ کا گھر ون یونٹ ہو یعنی ڈرائنگ،ڈائننگ،ایک بیڈ روم اور کچن نچلی منزل پر ہو اور بقیہ لاؤنج اور اس کے کمرے اوپری منزل پر ہوں تب بھی اور اگر یہ ڈبل اسٹوری طرز کا تعمیر شدہ ہو تب بھی سیڑھیاں یا زینے تو ہر طرز تعمیر میں شامل ہوتے ہیں۔کیونکہ یہ ناگزیر ہیں۔ سیڑھیاں اگر تخلیقی انداز سے بنائی جائیں تو گھر میں دلچسپی کا عنصر عود کر آئے گا۔ہمیں آج زینوں کے خوبصورت تصورات ہی پر کچھ باتیں کرنی ہیں آپ بھی پڑھئے۔لکڑی کے زینے لکڑی ایسا مواد ہے جو تعمیرات میں بنیاد کا درجہ رکھتا ہے۔آج کل دلکش تختہ نصب کرکے زینوں کے منفرد اور خوبصورت ڈیزائنز بنائے جاتے ہیں۔زینے سے ملحقہ دیوار کو وال پیپر یا ٹائلز کی مدد سے آراستہ کرکے دل آویز بنایا جا سکتا ہے۔
بل کھاتی سیڑھیاں :ایسی سیڑھیاں مکان کی خوبصورتی دو چند کر دیتی ہیں۔یہ سیڑھیاں کنکریٹ کے علاوہ لکڑی سے بھی بنائی جاتی ہیں۔ریلنگ میں بھی قدرت کا عنصر نمایاں کیا جا سکتا ہے۔کبھی جیو میٹریکل تو کبھی روایتی پھولدار ڈیزائن،آج سے نہیں برسوں سے استعمال ہو رہے ہیں ان ہی میں کارونگ کا تصور بھی دیکھنے میں آتا ہے۔
ایل(L) شیپ کی سیڑھیاں : یہ انفرادی ضرورتوں کے حساب سے استعمال ہونے والی سیڑھیاں ہیں۔اسی طرح انگریزی حرف U کی ساخت کی طرح بنائی جانے والی سیڑھیاں بھی کہیں کہیں نظر آتی ہیں۔ سیدھی سیڑھیاں یعنی Straight اسٹائل کی سیڑھیاں ماہرین تعمیرات کیلئے آسان ہدف ہوتی ہیں۔ Winder Flair،L اور U کی ملی جلی ساخت پر مشتمل سیڑھیاں ہوتی ہیں یہ جدید مکانات میں بنائی جانے لگی ہیں۔
Cantilever Stairs:یہ ریلنگ کے سہاروں کے بغیر بنائی جانے والی سیڑھیاں بھی ہوتی ہیں لیکن چھوٹے بچوں والے گھروں میں ریلنگ کے ساتھ ہی لگانی چاہئیں۔یہ دیکھنے میں بہت دلکش نظر آتی ہیں۔آپ کے گھر کو فنکارانہ ٹچ دیں گی۔غرضیکہ زینے کئی اشکال کے بنائے جاتے ہیں اور ہر شکل آپ کے گھرانے کی ضرورتوں، بجٹ اور وسائل کے مطابق بن سکتی ہے۔