گہلوٹ، راج بھون میں اراکین اسمبلی کی پریڈ کروا سکتے ہیں

,

   

جے پور: راجستھان میں وہپ کی خلاف ورزی کے معاملے میں راجستھان کی ہائی کورٹ کے صورتحال جوں کے توں قائم رکھنے کے حکم کے بعد اشوک گہلوٹ راج بھون میں گورنر کلراج مشر کے سامنے اراکین اسمبلی کی پریڈ کروا سکتے ہیں۔ ذرائع نے آج بتایا کہ ایک ہوٹل میں کافی وقت سے ٹھہرے اراکین اسمبلی کا گہلوٹ پر دباؤ ہے کہ راج بھون میں اراکین اسمبلی کی پریڈ کروائی جائے تاکہ اکثریت ثابت ہوسکے ۔ گہلوٹ مسلسل اکثریت کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن عدالتی کاروائی پر مرکزی حکومت کے کردار کے پیش نظر وہ اکثریت ثابت کرنے کے معاملے میں کوئی جوکھم نہیں اٹھانا چاہتے ۔ گہلوٹ نے گذشتہ روز گورنر کلراج مشر سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس سے یہ قیاس لگایا جا رہا تھا کہ پیر کو اسمبلی کا سیشن بلایا جائے گا جس میں اکثریت ثابت کرنے کا منصوبہ تھا لیکن ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سیشن بلایا جائے گا۔