بصورت دیگر سبسیڈی بند ہوگی ۔ محکمہ سیول سپلائی کا ضلعی کلکٹرس کو احکامات
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : پردھان منتری اجولا یوجنا (MPUY) اور ڈائرکٹر بیفٹ ٹرانسفر(DBT) اسکیم کے تحت گیاس سبسیڈی حاصل کرنے والے صارفین کے لیے ایک ضروری خبر سامنے آئی ہے ۔ محکمہ سیول سپلائی کے اسسٹنٹ کمشنر اسٹفین رویندرا نے تمام اضلاع کے کلکٹرس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام متعلقہ گیاس صارفین 30 جون تک اپنا بائیو میٹرک آدھار اپ ڈیٹ ہر حال میں مکمل کروالیں ۔ جو صارفین مخصوص معاملات کے علاوہ دی گئی آخری تاریخ 30 جون تک اپنا بائیو میٹرک آدھار آپڈیٹ مکمل کرنے میں ناکام رہیں گے ۔ ان کی گیس سبسیڈی فوری طور پر بند کردی جائے گی ۔ یہی نہیں بلکہ ایسے صارفین مستقبل میں گیاس سلنڈر بک کرنے کی سہولت سے بھی محروم ہوسکتے ہیں ۔ اسٹفین رویندرا نے ضلعی کلکٹرس کو تجویز دی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں متعلقہ گیس ڈسٹری بیوٹرس اور ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایک خصوصی مہم چلائیں تاکہ کوئی بھی مستحق صارف اس عمل سے چھوٹ نہ جائے ۔ صارفین کی سہولت کیلئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گیس سیلنڈر ڈیلیور کرنے کیلئے گھروں پر آنے والا عملہ اپنے ساتھ بائیو میٹرک ڈیوائس لائے گا اور صارفین کے گھروں پر ہی موقع پر بائیو میٹرک آدھار اپڈیٹ کا عمل مکمل کرے گا ۔ صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے اس مہینے کی 30 تاریخ سے قبل اس عمل کو یقینی بنائیں ۔۔ 2/m/b