گیان واپی مسجد سروے کی تکمیل کے لئے اے ایس ائی نے مزیداٹھ ہفتوں کا وقت مانگا

,

   

اے ایس ائی اگست4سے گیانی واپی مسجد کے صحن میں حصار بندی کئے ہوئے علاقے کا سروے کررہا ہے
وارناسی۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس ائی) نے وارناسی کی ایک عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے گیانی واپی مسجد کے سروے پر مشتمل اپنی رپورٹ داخل کرنے کے لئے مزید اٹھ ہفتوں کا وقت مانگا ہے کیونکہ ستمبر2کے روز اے ایس ائی کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی اور سروے ابھی جاری ہے۔

اے ایس ائی اگست4سے گیانی واپی مسجد کے صحن میں حصار بندی کئے ہوئے علاقے کا سروے کررہا ہے۔ اے ایس ائی کی جانب سے سرکاری وکیل حکومت ہند امیت کمار سریواستو نے مذکورہ درخواست دائر کی ہے۔

سریواستو نے کہاکہ ”ہم نے عدالت سے گوہار لگائی ہے کہ اے ایس ائی کو گیان واپی مسجد کے سروے پر اپنی رپورٹ داخل کرنے کے لئے مزیداٹھ ہفتوں کووقت دیں کیو نکہ ابھی مشق جاری ہے“۔

سریواستو نے کہاکہ ”ہماری درخواست ایڈیشنل ضلع جج(اول) کے پاس پیش کی گئی ہے۔ درخواست زیرالتوا ء ہے۔ ایڈیشنل ضلع جج(اول) نے ہدایت دی ہے کہ معاملے پر سنوائی کے لئے درخواست کو ضلع جج کے پاس پیش کریں“۔

انہو ں نے یہ بھی کہاکہ معاملے پر سنوائی کے لئے کوئی تاریخ ابھی مقرر نہیں کی گئی ہے۔ شری نگر گوری گیان واپی معاملے میں مدعی نمبر 5میں سے 2کے وکیل سبھا ش چترویدی نے نے کہاکہ ”سروے ابھی جاری ہے۔اس لئے اے ایس ائی نے سروے مکمل کرنے او ررپورٹ پیش کرنے کے لئے مزیدوقت مانگا ہے“۔

انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی(اے ائی ایم سی) کے وکیل ممتاز احمد نے کہاکہ ”ہم اس کے خلاف ایک اعتراض داخل کریں گے“۔ وارناسی ضلع جج کے حکم کی تعمیل میں اے ایس ائی گیان واپی مسجد میں سائنسی تحقیقات /سروے کررہا ہے۔