گینگسٹر ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کیدرخواست مسترد‘ سپریم کورٹ

   

نئی دہلی ۔ 10؍ستمبر ( ایجنسیز )سپریم کورٹ نے گینگسٹر ابو سلیم کی وہ عرضی خارج کر دی جس میں اس نے 1993 بم دھماکہ کیس میں رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کا دعویٰ تھا کہ اس نے 25 سال کی سزا مکمل کر لی ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ سے رہائی کی عرضی خارج ہونے کے بعد ابو سلیم نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔ اس نے دلیل دی تھی کہ قید کے دوران معافی کے پیش نظر اس نے سزا کے 25 سال مکمل کر لیے ہیں اور اس لیے وہ رہائی کا حقدار ہے۔ حالانکہ بمبئی ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ اس کی 25 سال کی سزا 2030 میں مکمل ہوگی۔ ابو سلیم نے ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔